5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نوشہروفیروز :دس سالہ بچی فروخت کرنے کے الزام میں باپ گرفتار
NoImage -
نوشہروفیروز …نوشہروفیروز کے علاقے کنڈیارو میں دس سالہ بچی کو اسی ہزار روپے میں فروخت کرنے پر پولیس نے بچی کے والد کریم بخش سولنگی کو گرفتار کرلیا ہے?پولیس ذرائع کے مطابق بچی اور اس کے والد کوپیر کے روز مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا، بچی کے والد کریم بخش سولنگی کا کہنا ہے کہ میری بیٹی بالغ ہے اور میں نے80 ہزار روپے جہیز کے لیے ہیں،بچی کا نکاح ہوگیا ہے اور آج رخصتی ہونے والی تھی? کنڈیارو پولیس کاکہنا ہے کہ دولہا کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور کیس پر مزید تفتیش جاری ہے?