تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی :مختلف علاقوں میں فائرنگ ،6 افراد زخمی،4 افراد گرفتار

NoImage -
کراچی. . . .. . .. .کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی جبکہ پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ?پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ پر روبی سینٹر کے قریب دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 افراد واصف ،صورت خان ،شیر جان اور میر علی زخمی ہو گئے ?جنھیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا واقع کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر 4افراد کو گرفتار کر لیا ?فائرنگ کا ایک زخمی ملک کاشان کو لانڈھی بھینس کالونی سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ?جسے موبائل فون چھینے کے دوران گولی ماری گئی ?کورنگی کے علاقے مہران ٹاون میں گھر کے باہر بیٹھے محبوب علی پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا? اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.