5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اسرائیل کی سلامتی پر واشنگٹن کے قدم کبھی نہیں ڈگمگائیں گے،ہلیری
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8661 -
واشنگٹن. . . . . . . .. . امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت اور سلامتی پر واشنگٹن کے قدم کبھی نہیں ڈگمگائیں گے?یہودی ریاست کے قیام کی 62 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا? اور ہر مشکل میں اس کی مدد کرے گا? صدر اوباما اور دیگر رہنماؤں سمیت امریکی قوم اسرائیل کی سلامتی اوراس کے بہتر مستقبل کے معاملے پر اپنے قدموں میں لغزش نہیں آنے دے گی? ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا 1948میں اُس وقت کے امریکی صدر ہیری ٹرومین نے اسرائیل کے قیام کے صرف گیارہ منٹ بعد اسے تسلیم کرلیا تھا? اور جب سے اب تک واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر کھڑا ہے? انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ مشرق وسطی? میں پائیدار امن کا قیام چاہتی ہے? جس کے ذریعے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں سمیت خطے کے عوام سلامتی اور خوشحالی کی منزل پاسکیں?