تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایران پوری مہذب دنیا کیلئے خطرہ ہے، اسرائیل کا الزام

NoImage -
مقبوضہ بیت المقدس .. . . .. . . . اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ ایران پوری مہذب دنیا کیلئے خطرہ ہے? جبکہ امریکا نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام روکنے کیلئے فوجی حملہ آخری آپشن ہوگا? اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے مقبوضہ بیت المقدس میں میموریل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو نیست و نابود کردینے کی ایرانی دھمکی کو نظرانداز نہیں کرسکتے? مگر دشمنوں کو بھی ہماری قوت کے بارے میں غلط اندازے نہیں لگانے چاہئیں? یہودی عوام کو درپیش کوئی بھی خطرہ پوری مہذب دنیا کیلئے خطرہ بن سکتا ہے? اُدھر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل لائیک مولن نے نیویارک میں کولمبیا یونی ورسٹی فورم سے خطاب میں کہا کہ ایران کو جوہری پروگرام جاری رکھنے سے روکنے کیلئے فوجی کارروائی آخری آپشن ہے? دوسری طرف وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کی قومی سلامتی کی ٹیم کو جنوری میں بھیجے گئے میمورینڈم میں ایرانی جوہری خطرے سے نمٹنے کیلئے اگلے مراحل کی نشاندہی کی تھی? مگر کسی موثر حکمت عملی کے فقدان پر خطرے کی گھنٹی نہیں بجائی تھی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.