تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شعیب ملک کوتاحال پاسپورٹ نہیں ملا،ولیمے کی تقریب میں تاخیر

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8661 -
شعیب ملک کوتاحال پاسپورٹ نہیں ملا،ولیمے کی تقریب میں تاخیر

حیدرآباد دکن…کرکٹر شعیب ملک اورٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک توہوگئے ہیں?لیکن ان کی خوشیوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں?بھارتی میڈیا کے مطابق شعیب ملک کوتاحال ان کا پاسپورٹ واپس نہیں کیا گیا جس کے باعث سیالکوٹ میں 22 اپریل کو ہونے والی ولیمے کی تقریب میں تاخیرہونے کا امکان ہے?بھارتی میڈیا کے مطابق نوبیاہتا جوڑا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا شادی کے بعد انتہائی خوشگوارموڈ میں نظرآرہے ہیں اورمختلف ٹی وی چینلز اورمیگزینز کو انٹرویوز دے رہے ہیں? شادی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے شعیب اورثانیہ یوں تو آج کل خوشیوں کے سمندرمیں غوطہ زن ہیں اورخوب انجوائے کررہے ہیں تاہم شعیب حیدرآباددکن کی پولیس کی جانب سے ضبط کیے گئے اپنے پاسپورٹ کے حصول کے لیے پریشان ہیں?شعیب ملک کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی واپسی کے لیے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مدد کرے?بھارتی میڈیا کے مطابق پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے شعیب اورثانیہ کی 22اپریل کوسیالکوٹ میں ہونے والی ولیمہ تقریب ملتوی ہونے کا امکا ن ہے اور اب یہ تقریب 25 اپریل کو ہوگی?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.