تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آئی پی ایل کمشنر للت مودی کو ہٹانے کا فیصلہ، بھارتی ٹی وی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8662 -
نئی دہلی…بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کمشنر للت مودی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجلاس 2مئی کو طلب کرلیا گیا ہے?لگتا ہے کہ بھارتی منسٹر ششی تھرور کے استعفے پر وہ معاملہ ختم نہیں ہوا جس کو انڈین کرکٹ لیگ کے للت مودی نے شروع کیا تھا? بھارتی انکم ٹیکس رپورٹ کے مطابق مودی کے لائف اسٹائل میں حیران کن تبدیلی کی چھان بین کی جائے گی? چار سال قبل للت مودی کا شمار بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں میں ہوتا تھا مگر اب ان انکا شمار بھارت کے مالدار لوگوں میں ہوتا ہے? رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ آئی پی ایل میں موجود آٹھ میں سے تین ٹیموں کے ملکیت کے للت مودی سلیپنگ پارٹنر بھی ہیں، جن میں سے ایک ٹیم راجھستان رائلز نے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں کامیابی حاصل کی تھی? ذرائع کے مطابق للت مودی کوآئی پی ایل چیرمین شپ سے ہٹانے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کااجلاس 2 مئی کوطلب کیا گیا ہے








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.