5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاک افغان شاہراہ کے قریب نیٹو کو تیل فراہم کرنیوالے ٹینکر میں دھماکا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8662 -
پشاور…پاک افغان شاہراہ کے قریب ایک آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا جس نے نیٹوفورسز کے لئے سامان لے جانے والے ایک اور کنٹینر اورقریبی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا? دھماکے سے سامان جل کر خاکستر ہوگیا?خاصہ دار فورس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نیٹو فورسز کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکر میں جمرود بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر زور دار دھماکا ہوا، تاہم دھماکے کے نتیجے میں تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے? آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے نیٹو فورسز کے لئے سامان لے جانے والے کنٹینر اور پاک افغان شاہراہ پر واقع قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم فائربرگیڈ کے عملے نے جائے حادثہ پہنچ کر آگ پر مکمل قابو پالیا ہے?