5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ڈائٹنگ کی زیادتی عارضہ قلب اور کینسر کا باعث بن سکتی ہے، ماہرین
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8662 -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…کسی بھی چیز کی کمی یا زیادتی جسمانی صحت پر منفی اثرات پیدا کرتی ہے?ایک امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے حالیہ تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ ڈائٹنگ کی زیادتی نہ صرف صحت متاثر کرتی ہے بلکہ ذیابطیس ، کینسر اور عارضہ قلب جیسے مہلک امراض کا باعث بھی بن سکتی ہے? ماہرین کا کہنا ہے کہ غذا سے حاصل ہونے والی کیلوریز کی کمی ذہنی دباو? کا باعث بننے والے ہارمون Cortisol کی زیادتی کا سبب بنتی ہے جس کے باعث ذہنی صحت بھی متاثر ہوسکتی ہے?