5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
میک اپ وین میں گیس لیک ہونے سے آسن بے ہوش ہوگئیں
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8662 -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بالی وڈ اداکارہ آسن میک اپ وین میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئیں?ذرائع کے مطابق آسن تامل فلم ”Kaavalkaran“ کی عکس بند ی کے دوران اپنی میک اپ وین میں ایک سین کے لیے تیا ر ہورہی تھی کہ اچانک گاڑی میں گیس کا پائپ لیک ہونے کی وجہ سے اداکارہ آسن اپنے ہیر ڈریسراور میک اپ آرٹسٹ سمیت بے ہوش ہوگئیں?اس واقعے کے بعد فوری طور پر آسن اور میک آرٹسٹ کو اسپتا ل پہنچا یا گیاجہاں انہیں طبی امداد دی گئی?فلم یو نٹ کے ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسن اوردیگر اسٹاف ارکان کی حالت اب خطر ے سے باہر ہے?واضح رہے کہ اداکار وجے کے مقابل آسن کی تامل زبان میں بننے والی فلم ”Kaavalkaran“23اپریل کو ریلیز ہوگی?