5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پشاور: پولیس پبلک اسکول کے گیٹ کے باہر بم دھماکا،5افراد زخمی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8663 -
پشاور . . . پشاور میں پولیس پبلک اسکول کے گیٹ کے باہر بم دھماکا ہوا ہے ،جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے? اطلاعات کے مطابق پشاور میں خیبر روڈ پر واقع پولیس پبلک اسکول کے باہرچھٹی کے وقت دھماکا ہوا? دھماکے سے اسکول کے باہر کھڑی گاڑیوں اور آس پاس کی دکانوں کو نقصان پہنچا، دھماکے انتہائی شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی? زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے? پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے ، خیبر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی پہنچ چکا ہے، اور شواہد جمع کرنے میں مصروف ہے?