5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پشاور: پولیس پبلک اسکول کے باہر دھماکا،بچہ جاں بحق، 10زخمی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8663 -
پشاور . . . پشاور میں پولیس پبلک اسکول کے گیٹ کے باہر بم دھماکے سے ایک کم سن بچہ جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے? پولیس حکام کے مطابق پشاور میں خیبر روڈ پر واقع پولیس پبلک اسکول کے باہرچھٹی کے وقت دھماکا ہوا?دھماکا خیز مواد ایک اسکول کے سامنے واقع دکان میں رکھا گیا تھا?دھماکے سے اسکول کے باہر کھڑی گاڑیوں اور آس پاس کی دکانوں کو نقصان پہنچا، دھماکا انتہائی شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایم ایس خیبر ٹیچنگ اسپتال کے مطابق ایک بچے کی لاش اور پانچ بچوں سمیت چھ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے? پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے ، خیبر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد دو کلوگرام وزنی تھا?