5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بجلی بچت مہم کا آغاز وزیر اعلی? ہاؤس سے کیا جائے،شہبازشریف
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8663 -
لاہور . . . وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی بچت مہم کا آغاز وزیر اعلی? ہاؤس سے کیا جائے اور سرکاری افسران اور محکمے خودکو بحران کے اثرات سے بالانہ سمجھیں?انہوں نے یہ بات ایک اجلاس میں کہی جس میں سرکاری دفاتر میں توانائی کا بچت پلان مرتب کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی? شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو بجلی کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنا ہے اور زراعت، صنعت اور دیگر شعبوں پرانتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں? امن وامان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلی? کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں?