5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
احتساب کے عمل میں بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وفاقی وزیر قانون
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8664 -
لاہور . . . وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل میں بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہے گا?لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے کراچی کے ایک دوست کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ نے حدود سے تجاوز کیا وہ اس وقت کیوں نہیں بولے جب ملک میں منی مارشل لا لگایا گیا ? انہوں نے کہا کہ اب ہمارا امتحان ہے کہ ہم کتنے آئین پرور ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ سب کہتے تھے کہ مشرف نہیں جائے گا آصفزرداری اس کو روک کر بیٹھے ہیں ?بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کو اس کے عوام اور جمہوریت ہی بچاسکتے ہیں ،پاکستان کے عوام ہی جمہوریت کے ٹھیکیدار ہیں ? ان کا کہناتھا کہ ہم نے سیاسی مخالفین کے لئے کوئی سیف الرحمان نہیں بٹھایا ?اقوام متحدہ کی رپورٹ پر اقدامات شروع ہوگئے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے،آج پاکستان میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے، ہم جمہوریت کے راستے کی ساری دیواریں گرائیں ،سلطانی جمہور کی بحالی کا سفر شروع ہوگیا ہے ?ان کا کہناتھا کہ جب ہمارا اقتدار پورا ہوگا تو کوئی ایسا کام نہیں ہوگا جو ہم نے مکمل نہ کیا ہو?انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، آج18ویں آئینی ترمیم پر دستخط سے شہید قائد کا خواب40 سال بعد پورا ہورہا ہے?