تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آئس لینڈ:پروازوں کی منسوخی سے ائرلائنز کو20کروڑ ڈالر یومیہ نقصان

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8664 -
لندن . . . انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آتش فشاں پھٹنے اوریورپی ممالک کی طرف سے فضائی حدود بند کردینے کے باعث ائیر لائنز کو20 کروڑ ڈالر یومیہ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے?14 اپریل کو آئس لینڈ میں آتش فشاں ابلنے کی وجہ سے راکھ اگلنے کے بعد کئی یورپی ممالک نے فضائی حدود بند کردی تھیں جس سے اب تک 63ہزار پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور آئرلینڈ سے روس تک کے ہوائی اڈے متاثر ہوئے ہیں?اس معاملے پر بات چیت کے لیے آج یورپی ٹرانسپورٹ وزراء ایک وڈیو کانفرنس کریں گے? بحران کے باعث کئی ایئر لائنز کے حصص ڈھائی مہینوں کی کم ترین سطح پر دیکھے جارہے ہیں جن میں برٹش ائیرویز، لفتھانزا اور ریان ائیر شامل ہیں، جبکہ کئی ایئرلائنز اور انڈسٹری کی تنظیموں نے یورپی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ فضائی حدود کو جلد از جلد کھولنے پر غور کریں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.