5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے استقبالیے اور ولیمے کی تاریخوں کا اعلان
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8666 -
لاہور…سابق کپتان شعیب ملک اور ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کاسیالکوٹ میں استقبالیہ اورلاہورمیں ولیمہ ہوگا جس کیلیے تاریخوں کااعلان کردیا گیا ہے?شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر ملک نے جیو نیوز کو بتایا کہ شعیب ملک پاسپورٹ ملتے ہی کسی بھی وقت ثانیہ مرزا کے ہمراہ پاکستان پہنچ جائیں گے ?25اپریل کوشعیب کے آبائی شہر سیالکوٹ میں استقبالیہ دیا جائیگا جبکہ ولیمے کی تقریب27 اپریل کو مال روڈ لاہور کے فائیو سٹارہوٹل میں ہو گی ?استقبالیے اورولیمے کے کارڈچھپنے کیلئے دے دیے گئے ہیں?ولیمے کی تقریب کیلئے ایک ہزار کے قریب افرادکو دعوت دی جائے گی ?عمران ظفرنے بتایا کہ بھارت سے15سے20افراد کی آمد متوقع ہے جس میں ثانیہ مرزا کی فیملی اور ان کے قریبی عزیزو اقارب شامل ہیں ?