تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آئی پی ایل کمشنرللت مودی کے خلاف میچ فکسنگ کی تحقیقات

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8667 -
ممبئی …آئی پی ایل کمشنرللت مودی کے خلاف میچ فکسنگ کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں جبکہ بھارتی بورڈ نے انہیں آئی پی ایل کمشنرکے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیاہے? انکم ٹیکس رپورٹ کے مطابق للت مودی کے لائف اسٹائل میں حیران کن تبدیلی کی چھان بین کی جائے گی، چار سال میں للت مودی بھارت کے امیر ترین لوگوں میں شامل ہوگئے ہیں رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ آئی پی ایل کمشنر میچ فکسنگ اور جوئے میں ملوث ہیں جبکہ مودی کے پاس لیگ میں شامل آٹھ میں سے تین ٹیموں کے محدود مالکانہ حقوق بھی ہیں?ان ٹیموں میں راجستھان رائلز بھی شامل ہے جوپہلے ایڈیشن کی فاتح تھی ?بھارتی میڈیاکے مطابق للت مودی کوآئی پی ایل چیرمین شپ سے ہٹانے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کااجلاس2 مئی کوطلب کیا گیا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.