5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے عناصر انسان نہیں،الطاف حسین
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8667 -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاورکے قصہ خوانی بازارمیں خودکش بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے اس واقعہ میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنمااورڈی ایس پی سمیت درجنوں معصوم وبے گناہ افرادکے جاں بحق ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے? اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ خودکش حملوں ، بم دھماکوں اوردہشت گردی کے ذریعے معصوم وبے گناہ افرادکے خون سے ہولی کھیلنے والے عناصر انسان نہیں بلکہ درندے ہیں او ریہ عناصرکسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ? انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کایہ عفریت دن بدن بڑھ رہاہے اورپورے ملک کواپنی لپیٹ میں لے رہاہے ، دہشت گردی کی وارداتیں روزکامعمول بنتی جارہی ہیں جن میں پولیس وسیکوریٹی فورسزکے افسران واہلکار، معصوم نوجوان،بزرگ، خواتین اوربچے نشانہ بن رہے ہیں? الطاف حسین نے قصہ خوانی بازارمیں خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا اورزخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاکی ? انہوں نے دھماکے میں جماعت اسلامی پشاورکے نائب امیردوست محمد اور کارکنوں کے جاں بحق ہونے پر جماعت اسلامی کی قیادت سے بھی دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیا?