5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پشاور خود کش دھماکا، جماعت اسلامی کے رہنما سمیت23افراد جاں بحق
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8667 -
پشاور…پشاور کے مصروف ترین تجارتی مرکز قصہ خوانی بازار میں خود کش دھماکے میں جماعت اسلامی کے رہنما وکارکنوں اور ڈی ایس پی سمیت کم از کم23 افراد جاں بحق اور29سے زیادہ زخمی ہوگئے ?قصہ خوانی کے چوک شہیداں میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری تھا کہ ایک خود کش حملہ آور نے مجمع میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا? پولیس کے مطابق دھماکے سے پندرہ افراد موقع پر جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے? ایدھی ذرائع کے مطابق واقعے میں پچیس افراد جاں بحق اور چالیس سے زیادہ زخمی ہوئے? جاں بحق ہونے والوں میں ڈی ایس پی گلفت حسین اور جماعت اسلامی کے رہنما حاجی دوست محمد بھی شامل ہیں?جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا یا گیا،جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ? پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کا سر اور خود کش جیکٹ کے ٹکڑے مل گئے ہیں? دھماکے میں چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا?