5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایران گیس دینے میں روڑے اٹکاتا ہے،بجلی کیسے دے گا،گورنر پنجاب
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8701 -
لاہور…گورنرپنجاب سلمان تاثیرکاکہنا ہے کہ امریکا کے ڈرسے ایران سے بجلی نہ لینے کاتاثرغلط ہے،ایران گیس دینے میں روڑے اٹکاتا ہے،بجلی کیسے دیگا? انہوں نے یہ بات گورنر ہاؤس میں ایم ڈی پیپکو کی لوڈشیڈنگ پربریفنگ کے بعد اپنی گفتگومیں کہی?ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کودہشت گردی اورلوڈشیڈنگ کا سامنا ہے،اٹھارہویں ترمیم کے بعداب لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت نے جامع منصوبہ دیا ہے? اس سے پہلے ایم ڈی پیپکونے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاترمیں دوچھٹیوں اور بجلی بچت اسکیم سے500میگاواٹ کی بچت ہوگی?ان کا کہنا تھا کہ ایران اورکرغیزستان فوری طورپربجلی نہیں دے سکتے?بریفنگ میں موجودسینئر وزیر پنجاب راجاریاض کاکہنا تھا کہ مارکیٹیں آٹھ بجے کے بعد کھلی رہناصوبائی حکومت کی نااہلی ہے?