5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تھائی لینڈ : مظاہرین کا حکومت کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت
NoImage -
بنکاک …جنگ نیوز…تھائی لینڈ میں سرخ پوش مظاہرین ے فوری انتخابات کے مطالبے کو واپس لیتے ہوئے حکومت کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت دینے کا اعلان کیا ہے? مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالیہ پرتشدد واقعات کی تحقیقات کی جائیں اور مظاہروں میں شریک افراد پر تشدد کا سلسلہ بند کیا جائے? مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذاکرات کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے سرخ پوش مظاہرین کے رہنما ویرا مسیکا پونگ نے کہا کہ اگر حکومت یہ مان لے کہ وہ ایک ماہ میں پارلیمان تحلیل کر دے گی تو اس پر بات ہوسکتی ہے? انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی تحلیل کے بعد حکومت کے پاس انتخابات کیلئے مزید نوے دن ہوں گے تاہم حکومت کو لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا? واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے وزیراعظم ابھیشت ویجاجیوا پہلے ہی 2010ء کے اختتام پر انتخابات کروانے کا عندیہ دے کے ہیں?