تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

فیصل آباد میں سوسالہ درخت کی سالگرہ پر چراغاں

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8717 -
فیصل آباد ... ایک طرف ملک بھر میں بجلی کی بچت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب فیصل آباد کے ایک کلب میں موجودسو سالہ درخت کی سالگرہ پر چراغاں کے دوران سیکڑوں بلب بجلی بچاؤ مہم کو منہ چڑاتے رہے?وزیر اعظم کی جانب سے توانائی بچاؤ پروگرام کے تحت بجلی کی بچت کے اقدامات پرعملدرآمد کے لیے فیصل آبادکی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے?شہر میں غیر ضروری بجلی کے استعمال کو روکنے کے لیے دو روز سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران سی این جی اسٹیشنز ،شادی ہالوں اور ہوٹلوں سے 13افرادکوگرفتارکیا گیا ہے?جبکہ دوسری جانب فیصل آباد منروا کلب میں ایک درخت کی عمر سوسال مکمل ہونے پر اس کی سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی گی?درخت پرسیکڑوں قمقموں سے کیا جانے والا چراغاں توانائی بچاؤمہم کو منہ بھی چڑاتا رہا?جب فیسکو حکام نے بجلی کے اس ضیاع کو روکنے کی کوشش کی تو انھیں بتایا گیا کہ یہ روشنی جنریٹرزکے ذریعے کی گئی ہے? حالاں کہ حکومت کی پالیسی کے تحت تقریبات میں جنریٹرزکے استعمال پربھی پابندی عائد کی گئی ہے لیکن منروا کلب کی بااثر انتظامیہ کے سامنے قانون بے بس نظر آیا ?بلکہ درجنوں پولیس اہلکارکلب تقریب کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.