تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملک بھر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

NoImage -
کراچی …پاکستان سمیت22ممالک میں آج سے پولیوکی ویکسی نیشن کے بارے میں ہفتہ منایاجارہا ہے? پاکستان کے اضلاع میں26سے28اپریل کے دوران پانچ سال تک کے تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کو پولیوکی ویکسین پلائی جائے گی?پاکستان سمیت دنیا کے22ممالک میں پولیو ویکسی نیشن بارے ہفتہ آگاہی منایاجارہا ہے اس دوران اسپتالوں اورویکسی نیشن مراکز میں والدین میں مرض کے خاتمے بارے ان میں شعوراجاگر کیاجائے گا?صوبہ خیبرپختونخوا میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے آج سے تین روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز کیا جارہا ہے?ای پی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے دو اضلاع ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں پولیو مہم کا آغاز تین مئی کو کیا جائیگا ?پشاور سمیت صوبہ کے دیگراضلاع میں تین روزہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت نے چوالیس لاکھ چھیانوے ہزار چار سو اڑتیس بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کے لیے بارہ ہزار نوسوپچانوے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں? محکمہ صحت نے پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات بھی کیے ہیں ? ٹریفک پولیس نے بھی پولیو کے خاتمہ کیلئے پشاورمیں مختلف مقامات پر بوتھ قائم کررکھے ہیں?قو می پو لیو مہم کے سلسلے میں ڈیر ہ اسما عیل خان میں26 ہزا ر آئی ڈی پیز بچو ں سمیت دو لاکھ36ہزا ر بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کی تین رو زہ مہم جا ری ہے?محکمہ صحت کے مطابق سوات میں پولیو مہم کے دوران 3لاکھ80ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے?بہاولپورڈویژن میں3ہزار 9سو66موبائل اور ہیلتھ سینٹر پر موجود ٹیمیں 17 لاکھ اکتیس ہزار 705سال بچوں کو وٹامن اے اور پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے?ضلع لودھر اں میں پولیو مہم کے دوران 2لاکھ 60ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے?پنجاب میں ایک کروڑساٹھ لاکھ بچوں کوپولیوکے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے پولیومہم کے لئے ملک بھر87ہزارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں?بلوچستان کے30اضلاع میں انسداد پولیو کی سہ روزہ مہم کے دوران21لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.