5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹیکسٹائل سیکٹر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی? قرار دے دیا گی
جنگ نیوز -
لاہور…پیپکو کے ڈائریکٹر جنرل محمد خالد کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی? قرار دے دیا گیا ?پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل محمد خالد نے جیو نیوز کو بتایا کہ روزانہ ٹیکسٹائل سیکٹرکیلئے4گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی لیکن بجلی بچت کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بعدمجموعی طور پر لوڈ شیڈنگ دورانیہ میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد ٹیکسٹائل سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ کو ختم کردیا گیا ہے تاکہ اس شعبے سے منسلک افراد کی ملازمتیں متاثر نہ ہوں?دوسری جانب آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین گوہر اعجاز نے پیپکو کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بہت عرصے سے ان کا یہ مطالبہ تھا کہ صنعتی علاقے کو بجلی بلا تعطل فراہم کی جائے?