تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

چین پاکستان میں دو ایٹمی ری ایکٹر تعمیر کرے گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چین پاکستان میں پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دو نئے ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کرے گا?ایک اخباری رپورٹ کے مطابق چین سویلین مقاصد کیلئے پاکستان میں دو ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کرنے پر رضامند ہوگیا ہے، چینی کمپنیاں650 میگا واٹ کے یہ نئے ری ایکٹرز پنجاب میں چشمہ کے مقام پر تعمیر کریں گی?دونوں ری ایکٹرز کی تعمیر کے اخراجات اور دیگر مالیاتی امور پردونوں ملکوں کے درمیان معاملات فروری میں طے ہو گئے تھے?تاہم ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جب چین میں ایٹمی پروگراموں کی نگرانی کرنے والے ادارے کی ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو اس نے معاہدے سے لاعلمی کا اظہار کیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.