5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جارج بش کو 2007کیG8کانفرنس میں زہر دیا گیا تھا، لارا بش
جنگ نیوز -
واشنگٹن…سی ایم ڈی…سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی اہلیہ لارا بش نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اور ان کے شوہر جارج بش کو جرمنی میں ہونے والی 2007کیG8کانفرنس میں زہر دیا گیا تھا?کتاب بنامSpoken from the Heartمیں سابق خاتونِ اوّل نے تحریر کیا ہے کہ جرمنی کے شہرMecklenburgمیں G8ممالک کے رہنماؤں کی 33ویں کانفرنس کے دوران جارج بش اور ان کی ٹیم کے کئی ارکان کو زہر دیا گیا تھا?لارا بش کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے کانفرنس اور جرمنی کے دورے کے باقی دن بستر پر آرام کرتے گزارے تھے ?سیکرٹ سروس کے ماہرین بھی بش اور ان کی ٹیم کی اچانک طبیعت خرابی کی وجوہات کے نتائج اخذ کرنے سے قاصر رہے جبکہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں وائرس سے متاثر ہونے کی رپورٹ پیش کیں?واضح رہے کہ جرمنی میں ہونے والی اس کانفرنس میں دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کے اہم رہنما ٹونی بلئیر،گورڈن براؤن،انجیلا مرکل،ولادمیر پیوٹن وغیرہ بھی شریک تھے?