5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عرب ریاستیں اسرائیل فلسطین امن عمل کیلئے مزید کوششیں کریں،امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . .. . . امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ عرب ریاستیں اسرائیل فلسطین امن عمل کیلئے مزید کوششیں کریں?امریکی وزارت خارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روک کر غزہ میں غذائی بحران کے خاتمے میں مدد کرے ?انہوں نے شام کو متنبہ کیا کہ وہ حزب اللہ کو مسلح کرنے سے باز آئے?امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین اور اسرائیل میں دیرپا امن کیلئے عرب ریاستیں مزید ٹھوس اقدامات کریں?