5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اگر عوام نے منتخب کیا تو ضرور دوبارہ صدربنوں گا،پرویز مشرف
جنگ نیوز -
نیویارک ... سابق صدر پرویز مشرف نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر عوام نے انھیں منتخب کیا تو وہ ضرور دوبارہ منصب صدارت سنبھالیں گے?اس امید کا اظہارانھوں نے نیویارک کے ایک عالی شان روسی ٹی شاپ میں اپنے حامیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران عربی میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا?پرویز مشرف نے کہا کہ اب بھی وہ پاکستان کے تمام بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن وہ ایسا اسی صورت میں کرسکتے ہیں جب انھیں اس کا دوبارہ موقع دیا جائے?انھوں نے مزید کہا کہ اگر عوام نے چاہاتووہ دوبارہ منصب صدارت کے لیے انتخابات لڑنے کو تیار ہیں ?ایک سوال پر پرویز مشرف کا کہناتھا کہ وہ امریکی صدر سے ملاقات کے لیے پر امید ہیں?اس ٹی پارٹی میں دیگر شرکا کے علاوہ اقوام متحدہ میں بھارت کے نمائندے ہردیپ سنگھ نمایاں تھے?