5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سٹے پہسٹہ:آسٹریلیا ہا ٹ فیورٹ قرار،بھارت دوسرے نمبر پر
جنگ نیوز -
کراچی…ویسٹ انڈیز میں ہونیوالے ٹوینٹی، ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے بُک میکروں نے آسٹریلیا کو ہا ٹ فیورٹ قرار دے دیا جبکہ بھارت فیورٹ ٹیموں میں دوسرے نمبر پرہے?انٹر نیٹ کی ویب سائٹ بیٹ فئیرپر دیے گئے ریٹس کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے کے لیے آسٹریلیا کا ریٹ چار روپے ہے?بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبرپر ہیں جن کا ریٹ ساڑھے پانچ روپے مقرر کیا گیا ہے? سری لنکا چوتھے جبکہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی پاکستان ٹیم کو بُک میکروں کی جانب سے پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور اس کا ریٹ ساڑھے آٹھ روپے مقرر کیا گیا ہے ? انگلینڈ چھٹے اورمیزبان ٹیم ساتویں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نویں نمبر پر ہے?ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی افغانستان کی ٹیم کو آخری نمبر پر رکھا گیا ہے اور اسکا ریٹ آٹھ سو روپے مقرر کیا گیا ہے ?