5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کشمیر،ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی . . . آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ? محکمہ موسمیات کے مطابق کاشت کے علاقوں میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے? گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پشتونخواہ اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش رکارڈ کی گئی? سب سے زیادہ بارش دیر اور کالام میں 12 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی? آج صبح رکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد 32، لاہور34،کوئٹہ30، مظفرآباد26، ملتان37، کراچی27، پشاور33،گلگت28، مری 19 اور فیصل آباد میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا??