5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ورلڈ کپ ٹوئنٹی20:بھارت نے پروٹیز کو14رنز سے ہرادیا
جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا،ویسٹ انڈیز ... ورلڈ کپ ٹوئنٹی20 میں بھارت نے جنوبی افریقا کو14رنز سے شکست دیکراگلے راؤنڈ کے لئے کوالی فائی کر لیا? گروپ سی کے اسمیچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی?بھارت نے سریش رائنا کی عمدہ سنچری کی بدولت مقررہ20اوورزمیں5وکٹ کے نقصان پر186رنز بناکر جنوبی افریقا کو جیت کے لئے187رنز کا ہدف دیا?جنوبی افریقا کی ٹیم نے ہدف کا اچھا تعاقب کیا خاص طور پر جیک کیلس نے عمدہ بیٹنگ کی اور73رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان گریم اسمتھ اور اے بی ڈویلیئرز نے ان کا اچھا ساتھ دیا لیکن17ویں اوورکی تیسری گیند پر جیک کیلس کے آؤٹ ہونے پر بھارت کا پلہ بھاری ہو تا گیا اور جنوبی افریقا کی اننگز کو172رنز تک محدود رکھا اور14رنز سے میچ میں فتح حاصل کر لی ?بھارت کی جانب سے یوسف پٹھان نے2جبکہ اشیشی نہرا اور پیوش چاؤلہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ?سریش رائنا کی عمدہ سنچری کے باعث انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ?جیو سپر نے یہ میچ سینٹ لوشیا ویسٹ انڈیز سے براہ راست نشر کیا?