تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سریش رائنا ٹی20ورلڈ کپ میں سنچری بنانیوالے دوسرے کھلاڑی بن گئے

جنگ نیوز -
سینٹ لوسیا ... بھارتی بیٹسمین سریش رائنا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے تیسرے جبکہ میگا ایونٹ میں سنچری کرنے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے ? سینٹ لوشیا میں بھارتی جارح مزاج بیٹسمین سریش رائنا نے جنوبی افریقی بولرز کی درگت بنادی ، اور صرف60 گیندوں پر9چوکوں اور5چھکوں کی مدد سے101رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، ا س کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری بنانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے ، جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں رائنا سنچری اسکور کرنے والے دوسرے بیٹسمین ہیں ،پہلے میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کے گرس گیل نے جنوبی افریقا کے خلاف ہی تین ہندسوں کی اننگز کھیلی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم نے آسٹریلیا کے خلاف کرائسٹ چرچ میں سنچری بنانے کے اعزاز حاصل کی تھا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.