5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور :پولیس چوکی پر فائرنگ، دواہلکاروں سمیت تین افراد زخمی
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .. . .لاہور میں نامعلوم حملہ آوروں نے تھانہ ہنجروال کی پولیس چوکی مرغزار کالونی پر فائرنگ کر کے دواہلکاروں سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے?پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نقاب حملہ آوروں نے مرغزار کالونی پولیس چوکی پرجدید اسلحے سے اس وقت اندھادھند فائرنگ کر دی جب وہ کھانا کھا رہے تھے?فائرنگ سے دو اہلکارطاہر صدیق، علی شیر اور رضاکار عرفان زخمی ہو گئے?زخمیوں میں سے طاہر صدیق کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے?واقعہ کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انھوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا?ایس ایس پی آپریشنز شفیق چودھری کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے اور دہشت گرد مزموم کارروائیوں کے ذریعے پولیس کا مورال ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں لیکن پولیس ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی?