تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لاہور :اسپتال میں کامیا ب آپریشن سے دو کلووزنی رسولی نکا ل لی گئی

جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور کے شریف میڈیکل سٹی ٹرسٹ اسپتال کے ہارٹ سرجن کادعوی? ہے کہ انہوں نے آپریشن کے ذریعے دل کے قریب سے جو رسولی نکالی ہے اسکا سائز اور وزن دنیا بھر میں ابتک کی نکالی جانے والی رسولیوں میں سب سے زیادہ ہے?تفصیلات کے مطابقچالیس سالہ خالد محمودکو سانس لینے میں تکلیف رہی جسے دمہ قرار دیا گیا?تاہم ہارٹ سرجن ڈاکٹر مظہرنے تحقیقات کے بعد سینے کے سامنے کی ہڈی اور دل کے درمیان ایک رسولی تشخیص کی اور آپریشن تجویز کیا ?مریض آپریشن کے خوف سے گیا اور مڑ کر واپس نہ آیا?فروری کے مہینے کے بعدایک ہفتے قبل جب وہ دوبارہ آیا تورسولی کا سائز اتنا بڑھ چکا تھا کہ جو پھیپھڑوں کے کچھ حصے کو جکڑ نے کے علاوہ? دل سے نکلنے والی شریانوں پر بھی مکمل دبا ؤڈال رہی تھی اور مریض انتہائی تکلیف میں تھا?تاہم تین گھنٹے طویل کامیاب سرجری کے بعد دو کلو گرام کی رسولی نکال لی گئی?ڈاکٹر مظہر کے کہنا ہے کہ میڈیکل لٹریچر کے مطابق 2009 میں سینے سے 1.7جبکہ برطانیہ میں2003 میں 1.6 کلو گرام کی رسولی نکالی گئی تھی?مریض خالد کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے جس پر وہ پہلے خدااور پھر اپنے معالج کا شکر گزار ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.