تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اکشے کمار ایک بار پھر پریانکا کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ ایکشن اسٹار اکشے کما رایک بار پھر پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلموں میں کا م کرنے کے خواہش مند ہیں?اکشے کما رکا کہنا ہے کہ انہیں پریانکا کے ساتھ فلموں میں کام کرنا اچھا لگتاہے لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ کیا پریانکا بھی ان کے ساتھ کسی اور فلم میں کام کرنا پسند کریں گی نہیں? ماضی میں پر یا نکا چوپڑا کے ساتھ کئی کامیاب فلموں کے متعلق بات کرتے ہوئے اکشے کما رکایہ بھی کہنا ہے کہ وہ ان دنوں زیادہ تر کامیڈی فلموں میں کام کررہے ہیں جبکہ ان کے خیال میں پریا نکا نے بمشکل ہی کسی کامیڈی فلم میں کام کیا ہو?دیکھتے ہیں کہ پریانکااکشے کی خواہش کے احترام میں کب کسی کامیڈی فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہا رکرتی ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.