5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خوش قسمت ہوں کہ بچن خاندان میں شادی ہوئی، ایشوریہ رائے
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کوئین ایشوریہ رائے کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی شادی بچن خاندان میں ہوئی? اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ایشوریہ نے کہا کہ ان کی پیشہ وارانہ اور گھریلو ذمہ داریاں ایک دوسرے سے بالکل جدا ہیں لیکن یہ ان کی خوش قسمتی ہے اس میں توازن برقرار رکھنے کے لیے انہیں بچن خاندان جیسا گھرانہ ملا جس نے ان کے کیریئر کی بھی حوصلہ افزائی کی? اپنی نئی آنے والی فلم ”راون “ سے متعلق ایشوریہ کا کہنا تھا کہ اس فلم میں انہوں نے اپنے کیریئر کا مشکل ترین کردار نبھایا ہے جس سے انہیں بہت اعتماد ملا ہے?ایشوریہ کا کہنا تھا کہ اس فلم سے متعلق آئیڈیا انہیں منی رتنم نے فلم ”گرو“ کی شوٹنگ کے دوران دیا تھا تاہم انہیں اس بات کا یقین نہیں تھا کہ اس فلم کی ہیروئن”راگنی“ وہی ہوں گی?ایشوریہ کے مطابق راگنی کا کردار ان کی زندگی کا سب سے چیلنجنگ کردار ہے جس میں انہوں نے سانپوں، خرگوشوں اور جونکوں کے اداکاری کی جو ان کی زندگی کی بہترین مہم بازی ثابت ہوئی?