5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکا: موٹاپے کا رجحان ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے،انتباہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی فوج کے دو ریٹائرڈ جرنیلوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکیوں میں موٹاپے کا رجحان ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے? جان شلیکیشویلی اور ہیو شلٹن کا جو کہ ماضی میں جوائنٹ چیفٹس آف سٹاف کے چیئرمین رہ چکے ہیں، کہنا ہے کہ اس وقت امریکہ میں بہت سے ممکنہ رنگروٹ اتنے موٹے ہیں کہ وہ مسلح افواج میں خدمات سرانجام ہی نہیں دے سکتے?ان کا کہنا ہے کہ بھرتی کے عمل کے دوران جتنے افراد فربہی کی بنیاد پر رد کیے جاتے ہیں اتنے کسی بھی اور وجہ سے رد نہیں ہوتے?سابق جرنیلوں کے مطابق اس وقت امریکی نوجوانوں میں سے ایک چوتھائی اتنے موٹے ہیں کہ وہ جنگ میں حصہ ہی نہیں لے سکتے?یہ دونوں جنرل امریکی کانگریس پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ایسی قانون سازی کرے جس کے نتیجے میں سکولوں میں امریکی بچوں کو بہتر غذائیت فراہم کی جا سکے اور ان کے کھانوں میں پھل اور سبزیاں زیادہ اور شکر، نمک اور چکنائی کم استعمال ہو?امریکی جرنیلوں نے سنہ 1946 کے سکول لنچ قوانین کا حوالہ بھی دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اس سلسلے میں ایسا کچھ کرنا ہوگا جیسا جنگِ عظیم دوئم کے بعد کیا گیا تاکہ ہمیں یہ یقین ہو کہ ہمارے بچے ضرورت پڑنے پر اپنے ملک کی حفاظت کر سکتے ہیں‘?یہ تنبیہ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یہ کہا جا رہا کہ امریکہ میں بچوں میں موٹاپا ایک وباء کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اور ہر تین میں سے ایک امریکی بچہ موٹاپے کا شکار ہے?