5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹی وی اور کمپیوٹر بچوں میں بلند فشارخون کا با عث بنتے ہیں، تحقیق
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…برطانوی محققین نے انکشاف کیا ہے کہ زیادہ ٹی وی اور کمپیوٹردیکھنے سے بچوں میں فشارخون کی سطح بلند(High Blood Pressure) ہو جا تی ہے?تحقیق کے مطابق جو بچے دن کے دو گھنٹے یا اس سے زائد وقت ٹی وی اور کمپیوٹرکے سامنے صرف کرتے ہیں ان میں فشار خون کی سطح دیگر بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہو تی ہے?یہ تحقیق Paediatrics & Adolescent Medicine Journalمیں شائع ہوئی ہے?محقیقین نے اس تحقیق کے لئے 3سے 8سال کی عمر کے ایک سو گیا رہ بچوں کو منتحب کیا?اوسط بچوں نے دن کے 1.5گھنٹے کمپیو ٹرکے سامنے جبکہ دیگر بچوں نے اس سے زیادہ وقت ٹی وی اسکرین کے سامنے گزارہ?محقیقین کے مطابق بچوں کو کھیل اوردیگر مشاغل میں مصروف رکھ کے اس عادت پر قابو پایا جا سکتا ہے?