تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایشین اسکواش:عامر اطلس اور یاسر بٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جنگ نیوز -
چنئی …بھارت میں جاری ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عامر اطلس خان اور یاسر بٹ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ فرحان محبوب کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ?بھارت کے شہر چنئی میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے نمبر ون اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈ عامر اطلس خان نے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے نفیزوان عدنان کو اسٹریٹ گیمز میں زیر کردیا ? عامر نے یہ میچ 12-10، 11-8اور11-5 سے جیتا ? یاسر بٹ نے کوارٹر فائنل میں سیکنڈ سیڈ ملائیشیا کے اونگ بینگ ہی کو اپ سیٹ شکست دی ? ایک گھنٹہ جاری رہنے والا یہ میچ یاسر بٹ نے 10-12 ،11-8 اور11-9 سے جیتا ? پاکستان کے فرحان محبوب کو کوارٹر فائنل میں بھارت کے ساروو گوسوال نے ہرایا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.