تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستان ویمنز ٹیم نے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

جنگ نیوز -
سینٹ کٹس …آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی20میں پاکستان کی مینز ٹیم تو آسٹریلیا سے ہار گئی، لیکن ویمنز ٹیم نے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹ سے شکست دے کر شائقین کی مایوسی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے ?سینٹ کٹس میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں چھ وکٹ پر ایک سو سترہ رنز بناسکی، اسٹیفن ٹیلر نے اکتالیس رنز بنائے، پاکستان کی ثانیہ خان نے اکیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، عروج ممتاز نے دو وکٹ لیں ? جواب میں پاکستانی خواتین نے مطلوبہ ہدف گیارہ گیندوں قبل چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ? نین عابدی اڑتالیس رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں ، بسما معروف نے اٹھائیس اور ساجدہ شاہ نے چوبیس رنز بنائے ، پاکستانی خواتین آج وارم اپ میچ میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی خواتین پہلا میچ چھ مئی کو سری لنکا کیخلاف کھیلیں گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.