5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
جنگ نیوز -
سنگاپور…یورپی یونین کی جانب سے یونان کے بحران کیلئے امدادی پیکیج کی یقین دہا نی کے باعث ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کے سودوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے?نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں لائٹ سوئٹ خام تیل جون کے سودے16 سینٹس اضافے کے ساتھ کے بعد86 ڈالر31 سینٹس جب کہ لندن برینٹ نارتھ سی کروڈ جون کے سودے13 سینٹس اضافے کے بعد87 ڈالر57 سینٹس پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے? تجزیہ کاروں کے مطابق یونان کیلئے امداد پیکیج کے یقین دہانی اور امریکا میں تیل کی سپلائی میں تاخیر کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ?