5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جاپان میں نکاسی آب کا جدید ترین تحیر خیز نظام
جنگ نیوز -
سائتاما…سینٹرل مانیٹرنگ…جاپان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جدت اور ٹیکنالوجی میں اسے تمام دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل ہے?جاپان کی سرزمین صدیوں سے زلزلوں اور طوفانوں کی لپیٹ میں رہی ہے جس کے باعث یہ ملک کئی بار بڑے پیمانے پر تباہی کا شکار ہوا ہے? اسی سلسلے سے نبرد آزما ہونے کے لئے جاپان کے شھر سائتاما (Saitama)میں جدید طرز کا زیر زمین نکاسی کا نظام بنایا گیا ہے، جو 213فٹ اونچا اور 105 فٹ چوڑا ہے? تقریبا ًساڑھے چھ(6)کلومیٹر لمبا یہ سلسلہ سرنگوں کی صورت میں شھر کے نیچے پھیلا ہوا ہے جو سطح زمین سے 50میٹر نیچے ہے? مضبوط کنکریٹ سے بنائے گئے سیوریج کے اس نظام پر 1992 میں کام شروع کیا گیا تھا جسے اب سیا حوں کے لئے بھی کھول دیا گیا ہے?