5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تیل کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے،سلطان چاؤلہ
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے تاجروں و صنعت کاروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے صنعتوں کی پیدواری لاگت بڑھ جائیگی?وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان کے صدر سلطان چاؤلہ نے کہا کہ بجلی کی بچت کیلئے کیے جانیوالے تاجر دشمن اقدامات کے بعد اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے? انہوں نے کہا کہ اس سے مال کی اندرون ملک منتقلی کے اخراجات بڑھ جائیں گے ?کراچی چیمبر کے صدر حاجی عبدالمجید نے کہا کہ حکومت کے اس اعلان سے صنعتوں کی ترقی متاثر ہوگی ? پاکستان انڈسٹریل فورم کے چیئرمین خالد تواب نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں تین سے پانچ فیصد کا اضافہ ہوجائے گا جس کے اثرات صارفین کو ہی برداشت کرنا ہونگے?خالد تواب کا کہنا تھا کہ صنعت کاروں کا ایک وفد جلد وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے اور دوچھٹیوں کے فیصلے سے بینکوں اور بندرگاہوں کو مستثنی? کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا ?