5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارتی ریاست بہا ر میں ’پاکستان‘ نامی گاؤں
جنگ نیوز -
پٹنہ…سینٹرل مانیٹرنگ…بھارتی ریاست بہار میں ایک ایسا گاؤں ہے جس کا نام تو ’پاکستان‘ ہے لیکن حیرت انگیز طور پر یہاں ایک بھی مسلمان نہیں بستا? پاکستان نامی یہ گاؤں مغربی بہار کا سرحدی علاقہ ہے اور اس گاؤں کی اکثریت نہیں چاہتی کہ اس کا نام تبدیل کیا جائے کیو نکہ یہ لوگ اپنے اس عمل سے امن اور بھائی چارے کا پیغام دینا چا ہتے ہیں? واضح رہے کہ 1947 میں یہا ں کی مسلم آبادی ہجرت کر کے پاکستان چلی گئی تھی جن کی یاد میں مقامی لوگو ں نے اس گاؤ ں کا نام پاکستا ن رکھ دیا ?