5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ،منگلا میں لیول برقرار
جنگ نیوز -
لاہور…تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1108 فٹ پر برقرارہے?محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہسے پانی کی سطح1379.31فٹ ہوگئی?تربیلا میں پانی کی آمد 49 ہزار 500 اور اخراج45ہزار کیوسک ہے اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ17 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1108 فٹ ہوگئی?منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 48 ہزار 250 اور اخراج48ہزار کیوسک ہے،اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ7لاکھ45ہزار ایکڑ فٹ ہے?