5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خوست: نیٹو بیس پر خودکش حملہ،سڑک کنارے دھماکا،9افغان شہری ہلاک
جنگ نیوز -
کابل …افغانستان میں غیر ملکی فوجی بیس کے قریب افغان فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں ایک شہری ہلاک اور2 گارڈز زخمی ہو گئے جبکہ سڑک کے کنارے بم دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے?افغان وزارت داخلہ کے مطا بق افغانستان کے شہر خوست میں غیر ملکی فوجی بیس کے قریب افغان فورسز کے قافلے پر خود کش کار حملہ کیا گیا ،جس میں ایک افغان شہری ہلاک اور2 گارڈز زخمی ہو گئے? واضح رہے کہ 4ماہ قبل اسی ملٹری بیس میں ایک اردنی خودکش بمبار کے حملے میں سی آئی اے کے سات ایجنٹ ہلاک ہوگئے تھے? طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق خودکش بمبار نے بڑی مقدار میں بارود سے بھری گاڑی حملے میں استعمال کی?دوسری جانب خوست میں ہی سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 14شہری ہلاک ہوگئے، جبکہ 14سے زائد زخمی ہوئے? پولیس حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پکتیکا سے زمات جانے والی مسافروں کی منی وین سڑک کے کنارے نصب کئے گئے دھماکا خیز مواد سے ٹکرا گئی، ہلاک شدگان میں دو بچے بھی شامل ہیں? اب تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے?