تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

افغانستان:گزشتہ سال کی نسبت رواں سال بے گناہ ہلاکتوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
کابل… فارن ڈیسک… اس سال افغانستان میں مارچ اور اپریل کے دوران اتحادی افواج اور عسکریت پسندوں کے درمیاں جھڑپوں میں173بے گناہ شہری ہلاک اور380 دیگر زخمی ہوئے جو گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت33فی صد زیادہ ہے ? امریکی اخبار ’لاس اینجلس ٹائمز‘کے مطابق افغانستان میں اپریل میں شہریوں کی ہلاکتیں گزشتہ سال کی نسبت ایک تہائی زیادہ ہوئیں ? قندھار میں اتحادی افواج کی ان لوگوں کے خلاف کارروائی جو اس جنگ کا حصہ نہیں، ظاہر کرتی ہے کہ امریکا اور اتحادی افواج افغان جنگ میں تیزی اور شدت لا کر کسی حل پر پہنچنا چاہتی ہیں?افغان وزارت داخلہ کے مطابق عسکریت پسندوں اور غیر ملکی افواج کے مابین جنگ سے بے گناہ شہریوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو رہی ہیں ? رواں برس21مارچ سے21 اپریل تک 173بے گناہ افغان شہری ان حملوں میں ہلاک ہوئے جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت33فی صد زیادہ ہیں?رواں ماہ کے دوران دھماکوں میں 380شہری شدید زخمی بھی ہوئے?اخبار کے مطابق وسیع پیمانے پر ان ہلاکتوں سے کوئی جلد حل نکلتا دکھائی نہیں دیتا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.