تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ریلوے کی نجکاری کیخلاف پریم یونین کا ٹرین مارچ لاہور سے ملتان روانہ

جنگ نیوز -
لاہور…ریلوے کی نجکاری اور مہنگائی کے خلاف ریلوے پریم یونین کا ٹرین مارچ لاہور سے ملتان کے لیے روانہ ہوگیا?ٹرین مارچ کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ اور پریم یونین کے نائب صدر شیخ محمد انور کررہے ہیں? ٹرین مارچ میں یونین کے کارکن بڑی تعداد میں شریک ہیں جنہوں نے ریلوے کی نجکاری کے خلاف نعرے بازی کی ٹرین مارچ آج ملتان پہنچے گا? کل ٹرین مارچ سمہ سٹہ کے لیے روانہ ہوگا جبکہ11 مئی کو اندرون سندھ کا دورہ کیا جائے گا جس کے بعد مئی کے آخر میں لاہور میں بڑے احتجاجی جلسے کی کال دی جائے گی? ریلوے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انکی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے،عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے،محکمے میں ملازمین کے بچوں کے ملازم کے لیے 50 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے اورا سٹاف کو آپریشنل الاؤنس دیا جائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.