5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بارشوں کا نیا سلسلہ کل پاکستان میں داخل ہوگا،محکمہ موسمیات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مغرب سے بارش لانے والی ہواوں کے نئے سلسلے کا منگل کے روز پاکستان میں داخل ہونے کاامکان ہے?محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا?کل رات شمالی بلوچستان، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے?کاشت کے زیادہ تر علاقوں میں ایک روز بعد تیز ہوائیں چلنے اور بارش کاسلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے?آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آبادمیں20، لاہور میں23، کوئٹہ میں14، مظفر آباد میں19، ملتان میں29، کراچی میں27، پشاور میں21، گلگت میں10، مری میں17 اور فیصل آباد میں 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا?