5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
یونان کو بحران سے نکالنے کیلئے 146ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان
جنگ نیوز -
برسلز…یونان کو قرض بحران سے نکالنے کیلئے یورپی ممالک،آئی ایم ایف اور یونان کے درمیان معاہدہ ہوگیا، کفایت شعاری کے عوض یونان کو110ارب یورو یا146 ارب ڈالرکی امداد دی جائیگی?گزشتہ روز برسلز میں یورپی وزرا خزانہ کے اجلاس میں ہونیوالے معاہدے کے تحت یورپین بلاک یونان کو80 ارب یورو فراہم کرینگے جبکہ بقیہ30 ارب یورو آئی ایم ایف ادا کرے گا? قرض پر5 فیصد شرح سے حساب سے سود لی جائے گی جبکہ قرضے کی پہلی قسط19 مئی سے پہلے ادا کردی جائیگی?معاہدے کے تحت یونان کفایت شعاری کے ذریعے اپنے 13 فیصد کے بجٹ خسارے کو ختم کرنے کی کوشش کریگا? اس قرض بحران کے اسپین اور پرتگال تک پھیلنے کے خدشات کے باعث یورپ اورآئی ایم ایف کی جانب سے یہ تاریخی امداد دی جارہی ہے ہے جبکہ رواں سال یونان کی معاشی شرح نمو منفی4 فیصد رہنے کی توقع ہے?146 ارب ڈالر کی قرض کی رقم کتنی بڑی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی کل معیشت کا حجم165 ارب ڈالرجبکہ کل بیرونی قرضے تقریباً56 ارب ڈالر ہیں?