5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کرزئی عسکریت پسندوں سے مذاکرات کیلئے اوباما سے منظوری لیں گے
جنگ نیوز -
کابل…فارن ڈیسک… افغان صدر حامد کرزئی عسکریت پسندوں سے مذاکرات کے لئے امریکی صدر اوباما کی منظوری لیں گے?امریکی اخبار’واشنگٹن ٹائمز‘ کے مطابق اگلے ہفتے افغان صدر حامد کرزئی امریکا کا دورہ کر رہے ہیں? کرزئی کے قریبی مشیر کا کہنا ہے کہ کرزئی کا سب سے اہم مقصد عسکریت پسندوں کے رہنماو?ں سے مذاکرات کی امریکی صدر اوباما سے حمایت حاصل کرنا ہے تاہم کرزئی طالبان سے سیاسی معاہدہ کرنے میں ہوشیاری سے کا م لے رہے ہیں کیونکہ وہ ان کی صدارت کے لئے خطرہ ہوسکتے ہیں? واضح ہو کہ کرزئی کے امریکی دورے کی وجہ سے کابل امن کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے?ادھر کابل میں سفارتی حلقے بتاتے ہیں کہ افغان صدر بہت کم سطح پر صرف حزب اسلامی کے رہنماو?ں سے بات چیت میں دلچسپی رکھتے ہیں?افغان حکومت میں تقسیم در تقسیم کی و جہ سے طالبان کے ساتھ اعلی? اور وسیع سطح پر بات چیت ابھی بہت دور ہے اور طالبان کی طرف سے بھی بھی کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دیتی? کرزئی حکومت نے واضح کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کو سیاسی دھارے میں لانے سمیت انہیں نوکریاں فراہم کرنا اور غیر ملکی منصوبوں میں ان کو شامل کرنا کابل کا مقصد ہے اور متذکرہ امن منصوبہ کا ڈرافٹ کانفرنس میں پیش کیا جائے گا?